ہر دوائی کی تصدیق ممکن، وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا

ادویات کی ٹریکنگ کیلئے وزارت قومی صحت کی ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ پاکستان کی طبی سہولتوں کو فروغ دینے کے حوالے سے شاندار اقدام ہے، جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کیلئے اہم ڈیجیٹل اقدام کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2010-11میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات سے جانیں ضائع ہوئیں، دل کے مریضوں کو دی جانے والی ادویات کے نمونے یورپ کی 3 لیبارٹریوں میں بھجوائے، یورپی لیبارٹریوں نے تصدیق کی کہ مریضوں کو دی گئی ادویات دل کی نہیں ملیریا کی تھیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جعلی ادویات کی تصدیق کے حوالے سے سنگین غفلت سامنے آئی، ماضی کے واقعات سے سبق سیکھ کر عوامی خدمت کیلئے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محفوظ دوا ایپ بنانے پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور سی ای او ڈریپ مبارکباد کے مستحق ہیں، محفوظ دوا منصوبے میں تعاون کرنے والی وزارتوں، اداروں اور فارما انڈسٹری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، محفوظ دوا منصوبے کا پیغام وزارت اطلاعات کے تعاون سے گھر گھر پہنچایا جائے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ محفوظ دوا ایپ کے ذریعے دوا کی اصلیت، سرکاری قیمت اور دستیابی معلوم کی جا سکے گی، ادویات کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید کے مطابق ہونی چاہئیں، پاکستان میں لاکھوں خاندانوں کیلئے ادویات کا حصول ایک بڑا چیلنج ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیم اور صحت کی سہولیات ہر شہری کیلئے برابر ہونی چاہئیں، قائداعظم کے وژن کے مطابق تعلیم اور صحت سب کیلئے یکساں ہونی چاہیے، وفاق اور صوبوں کو مل کر عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، محفوظ دوا منصوبہ عوامی تحفظ اور صحت کے نظام پر اعتماد کی بحالی کیلئے اہم قدم ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P