پاکستان میں سکولز ہاکی لیگ کے تحت ضلعی، تحصیل اور ڈویژنل مقابلے 15 نومبر سے شروع ہوں گے، سکولز ہاکی لیگ کے صوبائی مقابلے جنوری اور قومی راؤنڈ فروری میں ہوگا۔
پی ایچ ایف کے مطابق سکولز ہاکی لیگ کا مقصد اسکولوں میں ہاکی کو فروغ دینا اور قومی ٹیموں کے لیے نئے کھلاڑی تیار کرنا ہے، سکولز ہاکی لیگ کے تحت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں مقابلے ہوں گے، سکولز ہاکی لیگ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تحت کام کرےگی، لیگ کے لیے الگ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوگا۔
پی ایچ ایف کا کہنا ہےکہ سکولز ہاکی لیگ میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے ماہانہ وظیفے مقرر ہوں گے، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ ملےگا، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ماہانہ ساڑھے7 ہزار روپے وظیفہ دیا جائےگا، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 5 ہزار روپے وظیفہ ملےگا، ان کھلاڑیوں کو ایک سال تک ماہانہ وظیفہ ملےگا۔
پی ایچ ایف کے مطابق اسکولز ہاکی لیگ کی فاتح ٹیم اور منتخب کھلاڑی بین الاقوامی دورے بھی کریں گے، اسکولز ہاکی لیگ کے تحت ہر سال 100 لڑکوں اور 100 لڑکیوں کو سمرکیمپس کے لیے منتخب کیا جائےگا، سکولز ہاکی لیگ کے سمر کیمپس میں کوچنگ، فٹنس ٹریننگ اور تعلیمی ٹیوشن بھی دی جائےگی۔