بھارت: خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان ارنب مزید شدت اختیار کرگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کے مشرقی ساحل پر سمندری طوفان’ارنب‘ کے پیش نظر ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبک ہ متعدد ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
خبر ایجنسی نے بتایا کہ طوفان بدھ کی صبح بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے سے ٹکرا سکتا ہے جس کے باعث تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، احتیاطی تدابیر کے طور پر ریاست اڑیسہ کے 5 اضلاع میں آج اور کل اسکول اور کالج بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔