فیصلہ سنا چکے، سندھ کی قسمت کا فیصلہ یہاں کے عوام ہی کر سکتے ہیں: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری واضح پیغام دیتے ہوئے دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام اور ان کے منتخب نمائندے اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، سندھ کی قسمت کا فیصلہ صرف سندھ کے عوام ہی کرسکتے ہیں۔

شہرِ قائدمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا ملک کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے، جس کے باعث عوام کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی لانے کی کوشش کررہی ہے، جبکہ سندھ حکومت بھی عوام پر پڑنے والے معاشی بوجھ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کراچی کے سپینسر آئی ہسپتال کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو عوامی خدمت کے لیے کام کرتے دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کے ایم سی جیسی مقامی حکومتیں کم دیکھنے کو ملتی ہیں جو عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ سپینسر آئی اسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دوبارہ فعال کیا گیا ہے، جہاں شہریوں کو آنکھوں کے امراض کے علاج کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔

چیئرمین پاکستان کا کہنا تھا کہ مہنگے علاج کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کرے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے اور ان پر پڑنے والے معاشی بوجھ میں کمی لانے کے لیے کوشاں ہے، صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، تاکہ شہریوں کو علاج معالجے کے لیے مالی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بھاری بلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ عام شہریوں کے لیے ان کی ادائیگی مشکل ہوگئی ہے، وہ سوچ رہے تھے کہ کاش پورے لیاری کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جاسکتا، تاکہ علاقے کے عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے ریلیف مل سکے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت لیاری کے رہائشیوں کو شمسی توانائی کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے، پیپلز پارٹی حکومت سے درخواست کرے گی کہ لیاری کے ان علاقوں کے عوام کو بھی ریلیف فراہم کیا جائے جو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو معاشی مشکلات سے نکالنے، صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور بجلی کے بھاری بلوں سے ریلیف دلانے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

دوسری جانب 28 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سوال پر اُن کا مزید کہنا تھا کہ اِس حوالے سے اُن کی حکومت سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P