ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملے کے بعد امیتابھ بچن کے بنگلے پر حملے اور دلجیت کاکنسرٹ خراب کرنیکی دھمکیاں

بھارت: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد بگ بی اسٹار امیتابھ بچن اور گلوکار دلجیت دوسانجھ کے حوالے سے بھی دھمکیاں ملنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میئر کے دفتر کو حال ہی میں دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے، ای میل میں امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ پر حملے اور27 نومبر کو ہونے والے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کی سکیورٹ خراب کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈی سی پی منیش کلوانیا نے بتایا’ یہ دھمکی بی ایم سی (برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن) کو ای میل کے ذریعے بھیجی گئی تاہم جانچ پڑتال کے بعد انہیں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

ڈی سی پی منیش کلوانیا کے مطابق دادار کے اسکولوں کو بھی دھمکیاں دی گئی تھیں تاہم دونوں مشہور شخصیات کو نشانہ بنانے والی بم کی دھمکیوں کے پیچھے کون ہے، اس حوالے سے تحقیقات کیلئے سکیورٹی ادارے سرگرم ہیں۔

واضح رہے رواں ماہ کی 18 تاریخ کو ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ممبئی کے علاقے جوہو میں اس وقت پیش آیا جب اداکار ٹائیگرشروف فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد روانہ ہورہے تھے۔

فائرنگ کے واقعے میں ٹائیگر شروف محفوظ رہے لیکن ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P