وادی نیلم کے علاقے نگدر میں گھوڑے نکے کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے جیپ بے قابو ہو کر سڑک سے تقریباً سو فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں حسنین ولد ظہور عمر 12 سال، تیفور ولد مشکور عمر 10 سال، علین دختر مشکور عمر 16 سال اور زرید ولد ظہور عمر 2 سال شامل ہیں۔
حادثے میں راشدہ بی بی زوجہ ظہور، مشکور ولد ظفر اللہ عمر 50 سال، عبداللہ ولد مشکور عمر 9 سال اور ایمن دختر ظہور عمر 12 سال زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال آٹھمقام منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔