اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارتی، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آر فور وزارتی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح پر مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، کاروباری اداروں کے درمیان روابط، زراعت، ادویہ سازی اور رابطہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا جبکہ قابل تجدید توانائی، دفاع اور عوامی سطح پر تبادلوں میں بھی تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی پیش رفت، بالخصوص فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آر فور فریم ورک کے تحت اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے اور قریبی رابطہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P