مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے سب سے مقدم ہے، امن کے لیے پاکستان کا کردار دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے، دفاعی صلاحیت ہو یا سفارتی میدان، پاکستان کامیابیوں کے سفر پر گامزن ہے، جب بھی پاکستان ترقی کرتا ہے تو دشمن سرگرم ہو جاتے ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے منظم پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں مولانا فضل الرحمان کو تدبر، تحمل اور قومی یکجہتی کو ترجیح دینی چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ وقت پاکستانی قوم کے اتحاد کا ہے اور قومی اتحاد و یکجہتی برقرار رکھنے میں سیاسی قیادت کا اہم کردار ہے، قوم مولانا فضل الرحمان سے مثبت، تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی توقع رکھتی ہے۔

 

فرح عظیم شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہمیشہ ریاست کی بات کی ہے اور وہ شہداء کے اہل خانہ تک پہنچتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردی کا مسئلہ عارضی ہے اور جلد مٹ جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P