وزیراعظم شہباز شریف کا آج ہونے والا پشاور کا دورہ منسوخ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث آج کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں، حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال، امن و امان، انتظامی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جانی تھی۔

 

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورۂ پشاور کے دوران گورنر ہاؤس میں ان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہونا تھا، جس میں صوبے کو درپیش اہم مسائل اور حالیہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کرنی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P