مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کی۔
پاک فوج کی قربانیوں سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ فوج کی قربانیوں پر کوئی شک ہی نہیں، ہمارےفوجی بڑی دلیری کے ساتھ لڑ رہے ہیں، اللہ تعال شہدا کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام دے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی دہشتگردی کر رہے ہیں ان کو چھوڑنا نہیں چاہیے۔