کے پی میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی نے جاری کیے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس کی بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں جاری ہوئی جب کہ اس شعبے میں عسکری اداروں کا براہِ راست حصہ نہیں تھا۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے 2010 تک خیبرپختونخوا میں معدنیات کے 482 لائسنس یا ٹائٹلز جاری ہوئے جب کہ 2020 تک یہ تعداد بڑھ کر ایک ہزار 762، فروری 2024 تک 3 ہزار 962 اور موجودہ وقت میں 4 ہزار 917 ہوچکی ہے، ان میں سے 4 ہزار 133 لائسنس آباد اضلاع اور 784 ضم شدہ اضلاع میں جاری کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس پورے عرصے میں عسکری ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو صرف ایک لائسنس ملا جو 2015 میں شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دیا گیا تھا، ایف ڈبلیو او تعمیراتی اور بحالی کے کاموں میں مصروف رہا۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ اس وقت 500 سے زائد نئی درخواستیں زیر غور ہیں جن میں سے کوئی بھی عسکری ادارے کی جانب سے نہیں ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کل ایک شخص کہتا تھا کہ فضل الرحمان کو مولانا کہنا گناہ ہے، کل اس پارٹی کے شخص نے کہا کہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ مولانافضل الرحمان ان کے ساتھ ہیں، ہم سیاست دان اپنی تکریم اور عزت مٹی میں خود رولتے ہیں، اچھی بات ہے کہ کل کے دشمن آج دوست ہونے چاہئیں، ساری دنیا میں ہوتاہے،اصولوں کی بنیاد پرہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے تمام محاذ پر لیڈ کیا ہے، فیلڈ مارشل نے لیڈ کیا ہے، اسٹیل مل کو تالے لگ چکے ہیں، فوجی فاونڈیشن نے 323 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا ، حق اور سچ کو بولنا چاہیے، ثمرات آپ کے سامنے آئیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P