سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 8 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں، پاکستان نے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اس سال اپریل میں حاصل کیے تھے، یہ قرض سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ماہ کیلئے دیا تھا، جس سے پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو ادائیگیاں کی تھیں۔

 

اس قرض کے رول اوور ہونے کی وجہ سے رواں برس پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کم ہو کر 21.5 ارب ڈالر رہ گئیں، غیرملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی سے نصف ارب ڈالر کی کمی آئی۔

 

جولائی میں 2.2 ارب ڈالر کے قرضے واپس کیے جا چکے ہیں، چین سے 1.3 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کی ری فنانسنگ اگلے ماہ متوقع ہے، اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مالی سال میں اوپن مارکیٹ سے 9 ارب ڈالر خریدے ۔دسمبر 2026 تک زرمبادلہ کے ذخائر 20.2 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P