مہمانوں کو نشانہ بنانا بلوچستان کی روایات کے منافی ہے،وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو

کوئٹہ(این این آئی) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی فیملی پر حملے کے واقعے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اوربے گناہ افراد کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاءلانگو نے علی مرتضیٰ کے قتل پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا انسانیت نہیںہے ۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے سامنے والد کو شہید کرنا کہاں کی جرت مندی ہے،شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ فیملی کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا،واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زخمی خاتون کو کراچی میں علاج فراہم کیا جارہا ہے،مہمانوں کو اس طرح نشانہ بنانا بلوچستان کی روایات کے منافی ہے۔انہوں نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب،ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P