Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بھارت کا جنگی جنون جاری، جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافہ

بھارت کا جنگی جنون جاری ہے، جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ایک برس میں 10 نئے ایٹمی وارہیڈز بنا لیے ہیں۔

برطانوی اخبار ٹیلیگراف میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارت کا جوہری ذخیرہ 190وارہیڈز تک پہنچ گیا ہے۔ جو اب برطانیہ کے برابر کی سطح ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت سمندر سے ایٹمی حملے کی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے اور جوہری میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی دو آبدوزیں اپنے بحری بیڑے میں شامل کر لی ہیں۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں پاکستان کا ایٹمی ذخیرہ مستحکم رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More