Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

تربت میں 120 بستروں پر مشتمل ایف سی ہسپتال عوام کیلئے کھول دیا گیا

 

ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے تعاون سے قائم کیے گئے اس جدید ہسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجنسی اور ٹراما کیئر سروسز دستیاب ہوں گی جبکہ مریضوں کو سی ٹی سکین، ایم آر آئی، الٹراساؤنڈ اور دیگر جدید تشخیصی سہولیات فراہم کی جائیں گی، خواتین اور بچوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہسپتال میں خصوصی شعبہ بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں جدید طبی آلات اور تربیت یافتہ عملہ خدمات انجام دے گا۔

 

ہسپتال میں جنرل میڈیسن سے لے کر نیورو سرجری تک مختلف شعبوں میں ماہر ڈاکٹروں کی خدمات دستیاب ہوں گی، جبکہ علاج معالجے کے لیے جدید آپریشن تھیٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ ہسپتال میں آکسیجن جنریشن پلانٹ، 1.1 میگاواٹ پاور بیک اپ سسٹم اور عالمی معیار کے مطابق انفیکشن سے بچاؤ کے لیے جدید صفائی اور جراثیم کش نظام بھی نصب کیا گیا ہے۔

 

تربت میں صحت کے شعبے میں اس اہم منصوبے کی تکمیل پر عوام نے ایف سی ساؤتھ اور پاک فوج کی کوششوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے علاقے کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More