Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

دشمن نے پھر ثابت کیا وہ کسی معاہدے کی پاسداری پر یقین نہیں رکھتا: ایرانی آرمی چیف

ایران اور اسرائیل حالیہ تصادم کے بعد ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی کا اہم بیان سامنے آگیا۔

ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی نے کہا کہ دشمن نے پھر ثابت کیا کہ وہ کسی معاہدے کی پاسداری پر یقین نہیں رکھتا، ایران میں ثالث کی موجودگی کے باوجود دشمن نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ عوام کی سڑکوں پر موجودگی نے فرنٹ لائن پر لڑنے والے مجاہدین کے حوصلے بلند کر دیئے۔

ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج دفاع اور خود مختاری کیلئے آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں، ایران کی عزت، آزادی اور سلامتی کیلئے جوان ہر قربانی دینے کیلئے پُرعزم ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More