۔خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کا جائزہ لیا۔
دوران گفتگو لبنان کی تازہ صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، قطری وزیر اعظم نے کشیدگی کو کم کرنے اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔
دونوں رہنماوں نے جامع معاہدے کے ذریعے دیرپا امن کے حصول کی کوششوں پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا کہنا تھا کہ قطر خطے میں استحکام کے لئے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔