Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

تیزاب گردی کا شکار کوئٹہ کی خاتون ڈاکٹر کراچی میں زیرِ علاج

کوئٹہ میں تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون ڈاکٹر کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق  خاتون ڈاکٹر کراچی کی یونیورسٹی روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے متاثرہ ڈاکٹر کا ابتدائی معائنہ اور ٹیسٹ کیے ہیں، متاثرہ خاتون تیزاب سے 13 فیصد جھلسی ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ خاتون ڈاکٹر کی آنکھیں بھی متاثر ہوئیں لیکن بینائی ٹھیک ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں مطلوب مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More