Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، امریکا ایران مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی امریکا ایران مذاکراتی عمل پر گفتگو ہوئی، ثالثی کی کوششوں اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے بھی ملاقات کی جس میں جنگ بندی اور مذاکرات سے متعلق گفتگو ہوئی۔

 

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال پر آیت اللہ مجتبیٰ علی خامنہ ای کیلئے فیلڈ مارشل کا خصوصی خط لے کر آیا ہوں، سپریم لیڈر کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام بھی لایا ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں سے بحران جلد ختم ہو جائے گا، چیف مذاکرات کار باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ سکندر مومنی کی قدر کرتا ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More