Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

فیلڈ مارشل کی دعوت پر لبنانی آرمی چیف کا دورۂ پاکستان، جنگ بندی پر پیشرفت متوقع

بنانی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل روڈولف ہیکل پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دعوت پر پاکستان روانہ ہوئے تاہم لبنانی فوج کی جانب سے دورے کے دورانیے اور ملاقاتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

 

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان اپریل کے وسط میں ہونے والی جنگ بندی شدید دباؤ کا شکار ہے، لبنانی حکام کے مطابق 2 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 593 افراد ہلاک جبکہ 10 ہزار 990 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

 

دوسری جانب پاکستان خطے میں سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں بھی سرگرم ہے، لبنان کی صورتحال، ایران امریکا مذاکرات اور خطے کے دیگر تنازعات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

 

ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ لبنان میں مستقل جنگ بندی ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی ممکنہ معاہدے کا اہم حصہ ہے، تاہم لبنان کے صدر جوزف عون نے ایران پر زور دیا کہ جنوبی لبنان کو واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات میں سودے بازی کے آلے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔

 

امریکا، لبنان اور اسرائیل نے حال ہی میں واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا، جس میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو مضبوط بنانے اور سرحدی کشیدگی کم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تاہم اسرائیل کی جانب سے حملے نہ رک سکے۔

 

اسرائیل کے لبنان پر آج حملوں میں لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 12 افراد شہید ہوئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More