کوئٹہ:محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں موسم کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم مجموعی طور پر خشک اور گرم رہے گا، تاہم جنوبی اضلاع میں گرمی کی شدت انتہائی برقرار رہے گی اور وہاں شدید گرمی پڑے گی۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 33 ڈگری، ژوب میں 33 ڈگری جبکہ صوبے کے معروف سرد مقام زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں موسم دیگر علاقوں کی نسبت معتدل ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی اور صحرائی علاقوں میں سورج کی تپش جاری ہے، جس کے باعث سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ اور مکران کے مرکز تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری، چمن میں 37 ڈگری جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری اور جیوانی میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو خاص طور پر جنوبی اور میدانی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرمی سے بچنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Trending
- Daily Mashriq 06-06-2026
- ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا
- نصیرآباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا
- گوادر کی مقامی آبادی مصنوعی قلت کے بہانے مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور
- سبی شہر اور گردنواح میں پینے کی صاف پانی ناپید عوام کو شدید مشکلات درپیش
- بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آگیا ‘ سبی 48 اور کوئٹہ 38 ڈگری پر آ گیا
- ڈھاڈر ، محکمہ آبپاشی کا غریب ملازم لاکھوں روپے کے سامان سے محروم
- شلپا شندے کا پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا جھوٹا مقدمہ کرانے کا اعتراف
- حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرادی
- جاپان میں آبادی کا بڑا بحران، شرحِ پیدائش تاریخی گراوٹ کا شکار
You might also like