Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایکس کا نیا فیچر متعارف، پوسٹس اب انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں شیئر کی جا سکیں گی

ایکس (ٹوئٹر) نے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے اب ایکس پوسٹس کو براہِ راست انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں شیئر کیا جا سکے گا۔

 

ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ Nikita Bier نے ایک پوسٹ کے ذریعے اس نئے فیچر کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس موقع پر "ری ایکٹ ود ویڈیو” فیچر متعارف کرانے کی بھی اطلاع دی۔

 

نئے "ری ایکٹ ود ویڈیو” فیچر کے تحت صارفین ایپ کے اندر ہی ویڈیو ری ایکشن ریکارڈ کر سکیں گے، جبکہ ہر پوسٹ کو کانٹینٹ کریئیشن اسٹوڈیو میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

 

نکیتا بیئر کے مطابق کمپنی ایکس سے انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں پوسٹس شیئر کرنے کے دو نئے طریقوں کی آزمائش کر رہی ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ صارفین ٹائم لائن سے ویڈیوز شیئر کر سکیں گے، جبکہ فل اسکرین ویو سے بھی پوسٹس اور ویڈیوز کو براہِ راست شیئر کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

 

ان کے مطابق صارفین کسی پوسٹ کو اپنے جواب یا تبصرے کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے، جس سے مواد کو مزید ذاتی انداز میں پیش کرنا ممکن ہوگا۔

 

کمپنی کے مطابق شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں خودکار طور پر واٹر مارک شامل ہوگا تاکہ مواد کے اصل ماخذ کی شناخت برقرار رہے۔

 

فی الحال ان دونوں نئے فیچرز کی آزمائش محدود تعداد میں صارفین کے ساتھ کی جا رہی ہے، جبکہ یہ سہولتیں ابتدائی طور پر صرف آئی او ایس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے دستیاب ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More