Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق ثاقب چدھڑ اور ان کے اہلیہ سمیراخان اور ساتھیوں نے بلیک میلنگ کی اور دھمکیاں دیں۔

 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان غیرقانونی طور پر سرویلنس کرتے رہے، مومنہ اقبال اور اہلخانہ کو دھمکیاں دیں۔ ثاقب چدھڑ کی پہلی شادی کا علم ہونے پر مومنہ اقبال نے شادی سے انکار کیا، انکار پر ثاقب چدھڑ نے پرائیویٹ ویڈیوز بھیج کر بلیک میل کرنا شروع کیا۔

 

ایف آئی آر کے مطابق ثاقب چدھڑ نے 2023 میں جھوٹے الزامات لگا کر اداکارہ کا رشتہ بھی ختم کروایا، اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کےشوہر کو دھمکیاں دی گئیں۔

 

دوسری جانب لاہورکی سیشن کورٹ نے مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے مقدمےمیں ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے24 جون تک ثاقب چدھڑکوگرفتارکرنےسے روک دیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More