Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایران سے افزودہ یورینیم معاہدہ کیے بغیر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے: ٹرمپ

 ۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل کے تحت ایران نیو کلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکے گا، ایران کے ساتھ معاہدے کی صورت میں آبنائے ہرمز فوری کھول دی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا، ایران کے ساتھ ڈیل کی صورت میں سپریم لیڈر سے ملاقات ممکن ہے، جبکہ ایک صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آپ جلد جان جائیں گے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہے کیا۔

 

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امن قائم ہونا لبنان کیلئے اچھا ہوگا، لبنان کی صورتحال پر نظر رکھنی ہوگی، حزب اللہ سے لبنان کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔

 

یوکرین روس جنگ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع کے حل کیلئے مصالحت ضروری ہے، یوکرین کے صدر زیلنسکی اور روسی صدر پیوٹن ملاقات کریں تو یہ بہت اچھا ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More