وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کو تعزیتی خط ارسال کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع اور معصوم افراد کے زخمی ہونے پر تعزیت کی۔خط میں خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی جانب سے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ مشکل گھڑی میں بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی پوری قوم کے امن و استحکام کے لیے مشترکہ چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کے عوام، پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں اور یہ قربانیاں ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
Trending
- نادیہ خان کے ساتھ انٹرویو میں یوں لگا جیسے میں کوئی سیاستداں ہوں، طلحٰہ انجم
- قومی بچت اسکیموں، سروا اسلامک اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو تعزیتی خط ارسال
- کوکین فروش گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی جیل میں طبیعت ناساز
- اللّٰہ تعالیٰ مسلمانوں کے حالات پر رحم فرمائے : خطبہ حج
- پاکستان اور چین کا تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق: مشترکہ اعلامیہ
- بھارت کا پانی کو بطورہتھیار استعمال کرنا ہرگز قبول نہیں: اسحاق ڈار
- ٹرمپ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے، وزیراعظم مسترد کریں، حافظ نعیم
- قطر مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
- ایران کا امریکا پر ہرمزگان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
You might also like