برطانوی وزیر خزانہ نے ایران جنگ کو عالمی معیشت کیلئے بڑا چیلنج قرار دے دیا

برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے کہا کہ ایران جنگ عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں شروع کیا گیا تنازع ایک غلطی تھی جس کے عالمی سطح پر معاشی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ریچل ریوز نے کہا کہ حکومت کے پاس معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے ایک مؤثر اور جامع منصوبہ موجود ہے، جس کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اقتصادی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

برطانوی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں مہنگائی میں مزید کمی لانے کے لیے اضافی اقدامات کرے گی، انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد شرح سود میں چھ مرتبہ کمی کی جا چکی ہے، جس سے معاشی سرگرمیوں اور عوامی ریلیف میں مدد ملی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More