Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود ہیں، جبکہ ائیرپورٹ پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

 

دورے کے دوران وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

 

وزیراعظم شہباز شریف اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔

 

اجلاس میں رواں برس کے ترقیاتی بجٹ، آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اہم فیصلے متوقع ہیں۔

 

علاوہ ازیں، وزیراعظم دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ، پارٹی رہنماؤں سمیت مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایسے ترقیاتی منصوبوں میں عوام کا پیسہ لگائیں گے جن کے نتائج یقینی ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More