بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں خواتین کو عمر کے حوالے سے زیادہ سختی سے پرکھا جاتا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے عمر بڑھنے، خواتین پر دباؤ اور فلمی صنعت میں سفارتی رویوں پر کھل کر بات کی۔
تبو نے کہا، ’لوگ آپ کی عمر کے بارے میں آپ سے زیادہ فکر مند ہوتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ آپ کو آئینہ دکھائیں، جیسے آپ کے گھر میں آئینہ نہ ہو۔‘
انہوں نے وضاحت کی کہ عمر بڑھنا کوئی اچانک تبدیلی نہیں بلکہ روزانہ کا تجربہ ہے۔ کوئی شخص ایک دن 20 سال کا سو کر اٹھے اور اگلے دن 45 سال کا ہو جائے، ایسا نہیں ہوتا۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اکثر مشورہ دیا جاتا تھا کہ فلمیں رد کرتے وقت براہِ راست وجہ نہ بتائیں بلکہ تاریخوں کا بہانہ بنا کر نکل جائیں۔ تاہم اگر مجھے اسکرپٹ پسند نہیں آتا تو میں صاف کہہ دیتی ہوں۔ مجھے یہ سفارت کاری سمجھ نہیں آئی۔