خودکش بمبار کو روکنے والے لیاقت شہید کو ستارہ شجاعت دینے کی منظوری

وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے خودکش دہشت گرد کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے لیاقت شہید کے لیے ستارۂ شجاعت کی منظوری دے دی۔

 

لیاقت شہید نے اپنی جان قربان کر کے بڑے جانی نقصان کو ٹال دیا، لیاقت شہید کی جرأت، فرض شناسی اور قربانی پوری قوم کے لیے روشن مثال ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی سفارش اور صدر پاکستان کی منظوری، قومی ہیرو کی عظیم قربانی کا اعتراف ہے۔

 

ستارۂ شجاعت پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز برائے بہادری ہے، لیاقت شہید نے خودکش حملہ آور کے نا پاک عزائم کے سامنے ڈٹ کر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔ لیاقت شہید کی قربانی دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P