پیٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی کے بلوں میں بھی 3 سال میں صارفین سے اربوں کی ٹیکس کی مد میں بٹور لیے گئے۔
بجلی صارفین سے 3 سال میں ایک ہزار 906 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ سال بجلی صارفین سے 700 ارب سے زائد کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں۔
ڈسکوز نے بجلی صارفین سے 2022،23 میں 507 ارب روپے ٹیکس وصول کیا۔ 2023،24 میں 698ارب روپے ٹیکس کی مد میں وصول کئے گئے۔ دستاویز کے مطابق بجلی بلوں میں اسلام آباد الیکٹرک کمپنی نے تین سال میں 232 ارب روپے، لاہور الیکٹرک کمپنی نے 532 ارب سے زائد ٹیکس وصول کیا۔
گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی کی ٹیکس وصولیاں 240 ارب اور فیصل آباد الیکٹرک کمپنی کی 307 ارب روپے رہیں۔ ملتان الیکٹرک کمپنی نے 30 سال میں 323 ارب، پشاور الیکٹرک کمپنی نے 151 ارب اور ہزارہ الیکٹرک کمپنی نے 57 ارب 58 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا۔
کوئٹہ الیکٹرک کمپنی نے 24 ارب 28 کروڑ، قبائلی علاقہ جات الیکٹرک کمپنی نے ایک ارب 55 کروڑ روپے اور سکھر الیکٹرک کمپنی نے 34 ارب 46 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا۔