آئٹم سونگ ’بلی‘ میں مہوش حیات کی پرفارمنس دیکھ کر شوٹنگ لوکیشن کا مالک اونچائی سے گرپڑا، فہد مصطفیٰ
اداکار فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم نامعلوم افراد کے آئٹم سانگ ’بلی‘ میں مہوش حیات کی پرفارمنس دیکھ کر شوٹنگ لوکیشن کا مالک اونچائی سے گر گیا تھا۔
انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران شوٹنگ کی لوکیشن کا مالک مہوش حیات کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے سیٹ پر اونچائی سے گر گیا تھا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی پرفارمنس میں واقعی غیر معمولی اثر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کا حصہ بننا ان کے لیے ایک اہم اور بہترین فیصلہ ثابت ہوا، اس وقت وہ ڈرامہ کر رہی تھیں اور ان کا ایک مضبوط فلمی امیج بن چکا تھا۔ اسی دوران ہدایت کار نبیل نے انہیں اس آئٹم سانگ کے لیے رابطہ کیا جو بعد میں فلم کا ایک نمایاں اور کامیاب حصہ ثابت ہوا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’بلی‘ میں ان کی پرفارمنس کو بہت پذیرائی ملی اور یہ ان کے کیریئر کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔
