Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

افسوس ہے ملزمہ کو اتنے عرصے سے گرفتار نہیں کیا گیا، ضیاء لنجار

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو پروٹول دینے کا نوٹس لے لیا۔

ضیاء لنجار نے کہا کہ افسوس ہے ملزمہ کو اتنے عرصے سے گرفتار نہیں کیا گیا، بطور وزیر داخلہ سندھ یہ دیکھنا میرے لیے باعث افسوس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے فوری رپورٹ طلب کرلی اور واقعے کی شفاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملزمہ کریمنل ہے، جس کی اس طرح عدالت میں پیشی افسوسناک ہے، ملزمہ کو پروٹوکول کیسے دیا گیا؟ ذمہ دار اہلکار وضاحت پیش کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملزمہ کو پروٹوکول فراہم کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، آئی جی سندھ کو واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ضیاء لنجار نے یہ بھی کہا کہ ایسا عمل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، غفلت برتنے والوں کو سزا دی جائے،واقعے کی تفتیش ہوگی، جے آئی ٹی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمہ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کوئی بھی مجرم قانون سے بالاتر نہیں ہے، ہر شخص کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ کیا جائے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ تنقید برائے تنقید نہیں، تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے، شہریوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والے عناصر رعایت کے مستحق نہیں، محکمہ داخلہ اس معاملے کی مکمل نگرانی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ آنے پر مزید سخت فیصلے کیے جائیں گے، جو بھی ملوث ہےسب کے خلاف کارروائی ہوگی،ملزمہ گرفتار نہیں ہو پا رہی تھی، اس پر کوئی ایک کیس نہیں، کئی کیسز ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More