Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

کراچی: منشیات فروش انمول عرف پنکی کی شاہانہ پیشی، افسران کو طلب کرلیا گیا

کراچی میں منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کی عدالت میں شاہانہ انداز میں پیشی کے معاملے پر کراچی پولیس چیف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ساؤتھ زون کے افسران کو طلب کرلیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس چیف نے واضح کیا ہے کہ تفتیش میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس ایس پی سٹی اور متعلقہ انویسٹی گیشن افسران کو طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق منشیات فروش خاتون پنکی کے کیس کی تفتیش سنجیدگی سے جاری ہے۔

کراچی پولیس چیف آزاد خان کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی افسر کو معطل نہیں کیا گیا، تاہم تمام کرداروں اور ذمہ داریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرکے، ملزمہ سے پستول، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر منشیات برآمد کرلی ہے، جس کے بعد ملزمہ کو آج بغیر ہتھکڑی لگائے عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More