Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بنگلادیش نے پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں ہرا کر نئی تاریخ رقم کردی

بنگلہ دیش نے پاکستان اپنی سر زمین پر پہلی بار ٹیسٹ ہرا کر تاریخ رقم کرنے کے ساتھ طویل فارمیٹ میں پاکستان کے خلاف فتوحات کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر لی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ڈھاکا کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلا گیا، جو میزبان ٹیم نے 104 رنز سے جیت کر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

میچ کے پانچویں اور آخری روز بنگلہ دیش نے کھانے کے وقفے سے کچھ وقت قبل اپنی دوسری اننگ 240 رنز 9 وکٹوں پر ڈکلیئر کر دی اور پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تاہم پاکستانی بیٹنگ لائن سپر فلاپ رہی اور پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی، بنگلہ دیش نے 104 رنز کے بڑے مارجن سے قومی ٹیم کو ہرایا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی اپنی سر زمین پر پاکستان کے خلاف یہ پہلی ٹیسٹ فتح ہے۔ بنگلہ ٹیم نے تاریخ رقم کرنے کے ساتھ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ فتوحات کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر لی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے 2024 میں دورہ پاکستان میں قومی ٹیم کو اسی کی سر زمین پر دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ناقابل شکست تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More