Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

آبنائے ہرمز کی بندش سے گوادر پورٹ کی اہمیت میں اضافہ، ایک اور کارگو جہاز لنگر انداز

خلیج فارس میں جنگ کی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب پاکستان کے گہرے پانی کی بندرگاہ گوادر پورٹ کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ گوادر میں ایک اور کارگو جہاز کامیابی سے لنگر انداز ہوگیا۔

ایم وی یوان ہانگ ویئے گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جو 34 ہزار ٹن سامان لے کر گوادر پہنچا ہے، بحری جہاز پر 20 ہزار سے زائد کارگو آئٹمز موجود ہیں۔

ابوظہبی اور کویت کے لیے کارگو گوادر میں اتارا جائے گا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ عالمی شپنگ کمپنیوں کا گوادر پر اعتماد بڑھنے لگا، گوادر پورٹ علاقائی تجارت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے، گوادر میں جدید سہولیات اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More