وائٹ ہاؤس میں برطانوی شاہ چارلس کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وائٹ ہاؤس میں برطانوی شاہ چارلس کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ

وائٹ ہاؤس میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں شاہی جوڑے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے شاہی جوڑے کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر وائٹ ہاؤس کا ماحول رسمی اور شاندار تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بادشاہ چارلس کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی وائٹ ہاؤس آمد اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکا کی اقدار اور ثقافت میں گہری مماثلت پائی جاتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات آئندہ بھی طویل عرصے تک قائم رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بادشاہ چارلس آج امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے۔

استقبالیہ تقریب کو دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور سفارتی تعلقات کے ایک مضبوط اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.