وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ میں تیزی لانے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کےفروغ پراجلاس ہوا،اجلاس کو الیکٹرک وہیکلزکی ملک گیر سطح پر ترویج کیلئےجاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کےدوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہبازشریف نےکہاملک میں الیکٹرک وہیکلزکےفروغ میں تیزی لانےکیلئےجاری اقدامات میں تیزی لائی جائے،ای وی گاڑیوں کےفروغ سےایندھن کے درآمدی بوجھ میں کمی آئے گی۔
وزیراعظم نےکہا یہ ماحولیاتی تحفظ اور انرجی سیکیورٹی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے،کم آمدنی والےافراد کیلئےالیکٹرک موٹر سائیکلوں پردی گئی سبسڈی میں شفافیت یقینی بنائی جائے،اس اسکیم کے نفاذ میں مزید تیزی لائی جائے۔
اجلاس میں بریفنگ دی الیکٹرک موٹرسائیکل،رکشہ بنانے کیلئے 72، الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفیکیٹ جاری ہوچکے،ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کیلئےاب تک 123 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، اجلاس میں وفاقی وزرامصدق ملک،احد چیمہ،محمد اورنگزیب،عطا اللہ تارڑ،اویس لغاری،احسن اقبال اور دیگرشریک ہوئے۔