کوہلو (آ ن لائن) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ خان بلوچ کی ہدایت پر شہر کی صفائی کا عمل جاری۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوہلو محب اللہ خان بلوچ کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی کا عملہ نائٹ شفٹ کے دوران شہر کی صفائی میں بھرپور انداز میں مصروف ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے عمل کو موثر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔چیف آفیسر محب اللہ خان بلوچ نے کہا کہ شہر کی صفائی کو یقینی بنانا میونسپل کمیٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس سلسلے میں دن کے ساتھ ساتھ رات کے اوقات میں بھی صفائی کا عمل جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ کچرے کے بروقت خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور محنت کے ساتھ انجام دیں۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے عمل میں میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں اور کچرا مقررہ مقامات پر ہی تلف کریں تاکہ شہر کو صاف اور خوبصورت رکھا جا سکے۔
Trending
- Daily Mashriq 06-06-2026
- ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا
- نصیرآباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا
- گوادر کی مقامی آبادی مصنوعی قلت کے بہانے مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور
- سبی شہر اور گردنواح میں پینے کی صاف پانی ناپید عوام کو شدید مشکلات درپیش
- بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آگیا ‘ سبی 48 اور کوئٹہ 38 ڈگری پر آ گیا
- ڈھاڈر ، محکمہ آبپاشی کا غریب ملازم لاکھوں روپے کے سامان سے محروم
- شلپا شندے کا پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا جھوٹا مقدمہ کرانے کا اعتراف
- حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرادی
- جاپان میں آبادی کا بڑا بحران، شرحِ پیدائش تاریخی گراوٹ کا شکار
You might also like