قلعہ سیف اللہ (آ ن لائن) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل و ریلیف کمشنر جہانزیب خان غوریزئی نے حالیہ ژالہ باری اور شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے جائزے کے لیے ضلع قلعہ سیف اللہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔پیر کے روز ریلیف کمشنر و ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غوری زئی نے ڈائریکٹر ریسکیو نوید احمد شیخ اور پی ڈی ایم اے ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار نے انہیں نقصانات سے متعلق بریفنگ دی اور تباہ شدہ مکانات، باغات اور زرعی اراضی کا تفصیلی دورہ کرایا۔دورے کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبد الواسع سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں قدرتی آفت کے باعث زراعت خصوصاً باغات اور فصلوں کو پہنچنے والے شدید نقصان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر مولانا عبد الواسع نے مقامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے متاثرین کے لیے فوری امداد اور بحالی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ریلیف کمشنر جہانزیب خان غوری زئی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر نقصانات کے تخمینے کا سروے جاری ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں کی مدد اور ان کی روزگار کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد نقصانات کا جامع جائزہ لے کر مقامی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے م¶ثر امدادی اور بحالی حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔
Trending
- Daily Mashriq 06-06-2026
- ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا
- نصیرآباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا
- گوادر کی مقامی آبادی مصنوعی قلت کے بہانے مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور
- سبی شہر اور گردنواح میں پینے کی صاف پانی ناپید عوام کو شدید مشکلات درپیش
- بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آگیا ‘ سبی 48 اور کوئٹہ 38 ڈگری پر آ گیا
- ڈھاڈر ، محکمہ آبپاشی کا غریب ملازم لاکھوں روپے کے سامان سے محروم
- شلپا شندے کا پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا جھوٹا مقدمہ کرانے کا اعتراف
- حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرادی
- جاپان میں آبادی کا بڑا بحران، شرحِ پیدائش تاریخی گراوٹ کا شکار
You might also like