محمود اچکزئی اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر پی ٹی آئی قیادت سے ناراض – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

محمود اچکزئی اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر پی ٹی آئی قیادت سے ناراض

اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت میں دوریاں پیدا ہوگئیں۔ اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر تحریک انصاف سے ناراض ہوگئے۔

 

ذرائع کے مطابق 9 اور 19 اپریل کے جلسوں کے اعلان سے پہلے اچکزئی سے مشاورت نہیں کی گئی، جلسے کے اعلان کے بعد بعض رہنماؤں نے آگاہ کیا تو محمود اچکزئی ناراض ہوگئے۔ محمود اچکزئی نے ناراضی کے باعث ہی مردان جلسے میں شرکت نہیں کی۔

 

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر معاملات سلجھانے کیلئے سرگرم ہیں، بیرسٹرگوہر کی سہیل آفریدی سے ملاقات،محمود اچکزئی سے مشاورت کرنے پر اتفاق کرلیا۔

 

بیرسٹر گوہر نے نمائندہ خصوصی سماء کو بتایا کہ محمود اچکزئی اتحادی ہیں کسی قسم کی بداعتمادی نہیں ہے، وزیر اعلیٰ سے ملاقات ضرور ہوئی تاہم پارٹی کی اندرونی باتیں نہیں بتا سکتا، ہم کوشش کرتے ہیں ہر فیصلے میں محمود اچکزئی کی مشاورت شامل ہو۔ مجھے معلوم نہیں کہ محمود اچکزئی ناراض ہیں اگر ایسا ہوا تو ناراضگی ختم کرائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.