مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب روک دیا گیا

تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب روک دیا ہے، ضمنی انتخابات 23 اپریل کو شیڈول تھے۔

 

الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران درخواستگزارجلال خان کے وکیل نے دلائل دئیے کہ مراد سعید نے حلف نہیں اٹھایا تھا،جب ممبر نے حلف ہی نہیں لیاتو اسکی نشست خالی کیسے ہوسکتی ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے درخواست کی کہ سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کیا جائے۔

 

الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے اور خالی نشست پر ضمنی انتخاب اگلی سماعت تک روک دیا۔ اگلی سماعت 6 مئی کو ہوگی ۔

 

مراد سعید راولپنڈی کی انسداددہشت گردی کی عدالت سے 10 سال کی سزا کے بعد آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے انکی نشت کو خالی قرار دی گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P