بانی پی ٹی آئی کی پالیسی پرکل بھی کھڑا تھا آج بھی کھڑا ہوں،سہیل آفریدی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بانی پی ٹی آئی کی پالیسی پرکل بھی کھڑا تھا آج بھی کھڑا ہوں،سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پالیسی پرکل بھی کھڑا تھا آج بھی کھڑا ہوں، بانی کی ہدایات پرعمل کروں گا کسی کی خواہش پر نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کےمطابق تحریک چلائیں گے۔

 

مردان میں جلسے سے خطاب سہیل آفریدی نے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے، ذاتی معالج اور خاندان کے سامنے علاج کرانے کا مطالبہ کردیا۔ احتجاجاً صوبائی اسمبلی کا اجلاس گراؤنڈ میں کرنے کا اعلان کردیا۔

 

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔ پی ٹی آئی ہمیشہ سے بات چیت کی حامی تھی۔

 

جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک کےساتھ محبت کی اور کرتے رہیں گے۔ تحریک انصاف کو اسپیس دینا ہوگی ۔ بانی کے بغیر پاکستان کی جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی۔ حکمرانوں نےپارلیمان کو کمزور کردیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.