کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس بحال – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس بحال

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ایک روز کے تعطل کے بعد ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج کوئٹہ پہنچے گی۔

کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل اور چمن کے لیے پیسنجر ٹرین تاحال معطل ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ٹرینیں مسافروں کی کم تعداد کے باعث معطل کی گئی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.