پاکستان مشرق وسطیٰ کے تنازع کاسفارت کاری کے ذریعے حل کے عزم پرقائم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان مشرق وسطیٰ کے تنازع کاسفارت کاری کے ذریعے حل کے عزم پرقائم

اسلام آباد: پاکستان مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کے ذریعے آگے بڑھنے کے عزم پر قائم ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی پالیسی کے تحت خلیجِ فارس میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری اور روابط کے ذریعے آگے بڑھنے کے عزم پر قائم ہے۔ سفارت کاری اور مذاکرات کے عمل میں بعض امور کو صوابدید اور خاموشی کے ساتھ آگے بڑھانا ضروری ہوتا ہے، ذرائع ابلاغ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں، فیصلوں اور نتائج سے متعلق سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔

 

خیال رہے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک مستقل اور واضح موقف یہ رہا ہے کہ مشرق وسطیٰ (بشمول غزہ، ایران-اسرائیل کشیدگی، اور حالیہ امریکہ-ایران) کے تمام تنازعات کا حل سفارت کاری، مذاکرات اور پرامن ذرائع سے ممکن ہے۔

 

واضح رہے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ، عراق، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے رابطے کیے اور اجتماعی طور پر کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.