Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

شکیرا کا بھارت میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا

گریمی ایوارڈ یافتہ عالمی پاپ آئیکون شکیرا کا بھارت میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویک اینڈ پر شکیرا کے مداحوں کے لیے افسوسناک خبر سامنے آئی جب بھارت میں ان کے کنسرٹس ملتوی کر دیے گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال اور علاقائی کشیدگی کے باعث شکیرا کے کنسرٹ کو آئندہ اعلان تک ملتوی کیا جا رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مداحوں، آرٹسٹ اور پروڈکشن ٹیم کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔

پلیٹ فارم نے یہ بھی بتایا کہ وہ کنسرٹ کے لیے نئی تاریخیں تلاش کر رہے ہیں۔

 

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More