برطانیہ نے امریکا کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

برطانیہ نے امریکا کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

برطانیہ نے امریکا کو ایرانی میزائل حملے روکنے کیلئے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ امریکا کو کارروائی کی اجازت صرف مخصوص اور محدود دفاعی مقصد کے تحت دی گئی، برطانوی اڈوں سے امریکی فورسز ایرانی میزائل لانچرز اور ذخیرہ مقامات کو ہدف بنا سکتی ہیں۔

کیئر سٹارمر کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کسی جارحانہ کارروائی میں شامل نہیں ہوگا، اڈوں کی فراہمی کا مقصد ایرانی میزائلوں کو لانچ ہونے پہلے روکنا ہے ، یہ اہداف برطانوی اہلکاروں اور اتحادیوں پر حملوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سٹارمر نے امریکی فورسز کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.