اسحاق ڈار سے ایرانی اور روسی سفیروں کی ملاقات، دہشت گردی کی مذمت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسحاق ڈار سے ایرانی اور روسی سفیروں کی ملاقات، دہشت گردی کی مذمت

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خوریف اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی اور اسلام آباد دھماکہ کے حوالے سے تعزیت کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور روسی سفیر کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، روسی سفیر نے مسجد پر دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کی تمام اقسام کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.