پاکستانی ہر حال میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستانی ہر حال میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا ہے کہ پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر اہل پاکستان اور اہل کشمیر کے لازوال رشتے کی علامت ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ مذہبی، ثقافتی اور سماجی بنیادوں پر قائم ہے، اہلِ پاکستان ہر حال میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ کشمیری عوام نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کر لیا تھا، بھارت کے غیر قانونی اقدامات کشمیری عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیے ہیں، 05 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.