کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا، فیلڈ مارشل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے دورہ کوئٹہ کے دوران سکیورٹی صورتِ حال پربریفنگ لی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیدعاصم منیر نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی، اںہوں نے زخمی فوجیوں، ایف سی، پولیس اہلکاروں سےملاقاتیں بھی کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا اور تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سید عاصم منیر نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کو کسی بھی جواز یا بہانے کے تحت درست قرار نہیں دیا جا سکتا، تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

آخر میں فیلڈ مارشل نے مادرِ وطن کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں سے بچانے میں جوانوں کی بہادری اور ثابت قدمی کی تعریف کی اور تمام زخمیوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.