سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 6000 سے زائد پوائنٹس گر گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 6000 سے زائد پوائنٹس گر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 923 پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 6042  پوائنٹس کی کمی کے ایک لاکھ 82 ہزار  338 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 89 ہزار 183 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.